Capricorn 2017

 5

۲۰۱۷برج جدی
۱۔ اہم نکات :۔                                                                                                                                                  اسلام علیکم ! آپ ساڑھ ستی کے پہلے ڈھائی سالہ دور سے گذر رہے ہیں۔ یہ ڈھائی سالہ ۳ ادوار ہیں جو کہ کل ملا کر ساڑھے سات سال بنتے ہیں۔ آپ کا ذاتی اورخانہ مال کا حاکم ستارہ زحل امسال گوکہ اوج میں ہے مگر بارہویں ناقص رہتے ہوئے آپ کو مشکلات سے دوچار کرتارہے گا۔ دوسرا بڑا ستارہ مشتری دسویں اوج کے گھر قیام کرتے ہوئے سعد اثرات مرتب کرے گا۔ مگر ۶ فروری تا ۹ جون اسکی رجعت آپ کے کیرئیر روزگار کو متاثر کردے گی۔ دیگر سیارگان شمس و قمر عطارد زہرہ اور مریخ امسال آپ پر کیا اثرات مرتب کررہے ہیں۔ یہ اگلی سطور میں ملاحظہ فرمائیں ۔
۲۔ صحت :۔ آ پ کے بیت الصحت کا حاکم ستارہ عطارد امسال ۲۶ فروری تا ۱۴ مارچ ۳۱ مارچ تا ۲۱ اپریل ، ۱۷ مئی تا ۷ جون ، یکم تا ۸ ۱ا کتوبر ، ۶نومبر تا آخری سال ہبوط و حضیض اور وبال و طرح جیسی کیفیات سے گزرتے ہوئے آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے ۔ ان ایام میں اپنی صحت کا خاص خیا ل رکھیں ۔اسکے علاوہ ۱۰ مارچ تا ۲۱ اپریل کی تواریخ کو خاص طور پر نوٹ فرمالیں یہ ایام از حد احتیاط کے متقاضی ہونگے۔
۳۔ سماجی تعلقات :۔ امسال آپ کو آخر اپریل تک خصوصی طور پر اپنے سماجی تعلقات کو محتاط روی سے نبھانا ہوگا۔ تیسرے عطارد کا ہبوط او رزہرہ کی رجعت اور فروری سے بیت القرباء کے حاکم مشتری کی رجعت آپ کے تعلقات کو انتہائی حد تک بگاڑ سکتی ہے ۔ مشتری کی رجعت ۹ جون تک چلے گی ۔ جبکہ دوسری طرف آپ کے اپنے ستارہ زحل کی رجعت کا ۶ اپریل تا ۲۵ اگست چلے گی۔آخر الذکر دورانیہ بہر حال اپریل تک کے حالات سے بہتر ہوگا۔ بعد از اگست حالات آہستہ آہستہ معمول پر آتے جائیں گے۔
۴۔منگنی شادی:۔منگنی شادی کے حوالہ سے آپ کو امسال از حدا حتیاط کے ساتھ درست وقت کا انتخاب کرنا ہوگا۔ منگنی کے حوالہ سے ۳ فروری تا ۶ جون ۲۰ ستمبر تا ۱۴ اکتوبر ، ۸ نومبر تا ۲۵ دسمبر ایسی کسی بھی تقریب کے انعقاد سے گریز کریں۔ شادی کے حوالہ سے امسال قمر در عقرب اور قمری گرہن کے ایام اور ۴ جون تا ۲۰ جولائی نکاح شادی سے قطعی گریز کریں ۔ سال کا باقی عرسہ موافق رہے گا۔
۵ تعلیمی کیریئر :۔ابتدائی مدارج طے کرنے والے بچوں کو آخر اپریل تک ارتکاز کی کمی کا سامنا رہے گا۔ جبکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے جدی افراد کو آخر مئی اور ۲۰ ستمبر تا ۱۸ اکتوبر مشکلات کا سامنا رہ سکتا ہے ۔
۶۔اولاد انعامی بانڈ لاٹری:۔ اولاد کے حوالہ سے امسال آپ کو ۳ فروری تا ۶ جون ، ۲۰ ستمبر تا ۱۴ اکتوبر اور ۸ نومبر تا ۲۵ دسمبر مشکلات سے واسطہ پڑ سکتا ہے ۔ جبکہ ۳ جنوری تا ۳ فروری سال کا سب سے بہترین وقت ہے ۔ بے اولاد جدی افراد کو اولاد کی خوشخبری مل سکتی ہے اس کے علاوہ ۶ جون تا ۱۹ ستمبر ۱۴ اکتوبر تا ۷ نومبر کا عرصہ بھی موافق نظر آرہا ہے ۔ آپ کے بچے آپ کی خصوصی توجہ کے طالب ہونگے۔
۷ ۔ سفر:۔ طویل سفریا بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کے لیے ۱۴ مارچ تا ۳۱ مارچ ، ۷ جون تا یکم اکتوبر ، ۱۸ اکتوبر تا ۶ نومبر کا عرصہ موافق ہوگا بتائے گے عرصہ کے علاوہ سفر یا ویزہ وغیرہ اپلائی کرنے سے گریز کریں نزدیکی سفروں کے حوالہ سے یکم جنوری تا ۶ فروری اور ۹ جون تا آخر سال کا دورانیہ موافق رہے گا۔ درمیانی عرصہ میں آپ کو رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا رہے گا۔
۸۔ شراکتی ازدواجی تعلقات :۔ امسال ہونے والے قمری گرہن بالترتیب ۱۱ فروری اور ۷ اگست کو ہونے یہ گرہن آپ کے شراکتی ازدواجی تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ امسال ۴ جون تا ۲۰ جولائی مریخ آپ کے بیت الزوج میں قیام کرتے ہوئے آپ کے شراکتی ازدواجی تعلقات کو خاصہ متاثر کر سکتا ہے ۔ گو کہ ۲۲ جون تا ۲۳ جولائی شمس بھی یہیں قیام کرے گا۔ آپ کے معاملات کو خرابی سے بچاتا رہے گا۔ اس طرح اس دورانیہ میں آپکو ملے جلے حالات کا سامنا رہے گا۔ از حد احتیاط کریں۔وگرنہ نوبت علیحدگی تک جاسکتی ہے ۔ اس دورانیہ میں وہ لوگ سب سے زیادہ متاثر ہونگے جن کے زائچہ پیدائش میں مریخ کمزور ہے یا بیت الزوج کسی بھی ستارہ سے متاثر ہے با جو قمر در عقرب کی پیدائش ہیں۔
۹۔ معیشت کیرئیر روزگار:۔ گذشتہ سال سے ستارہ مشتری آپ کے کریئر روزگار کے گھر قیام کرتے ہوئے آپ کو اپنی سعادتوں سے نواز رہا ہے ۔ مشتری اس جگہ ۱۰ اکتوبر تک قیام پذیر رہے گا۔ مگر درمیان میں ۶ فروری تا ۹ جون مشتری کی رجعت آپ کے روزگار کو سست روی کا شکار کردے گا۔ دوسری طرف کیرئیر کے گھر کا حاکم ستارہ زہرہ ۳ جنوری تا ۳ فروری بہترین پوزیشن میں رہتے ہوئے آپ کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے گا۔ مگر ۳ فروری تا ۶ جون زہرہ وبال اور رجعت جیسی کیفیات سے گزرتے ہوئے آپ کے کیرئیر روزگار کو بری طرح متاثر کردے گا۔ یہ عین وہی وقت ہے جبکہ مشتری کی رجعت ہوگی۔ ۶ جون تا ۲۰ ستمبر کا عرصہ کافی بہتر نظر آرہا ہے ۔ ۲۱ ستمبر تا ۱۴ اکتوبر ، ۸ نومبر تا ۲۵ دسمبر کاعرصہ بھی ازحد احتیاط کا متقاضی ہوگا۔
۱۰۔ خصوصی احکامات:۔ جیسا کہ آپ گذشتہ سطور میں پڑھ چکے ہیں۔ آپ ساڑھ ستی یعنی زحل کے اثرات کے سخت ترین ساڑھے سات سالہ دور سے گذر رہے ہیں۔ اور ابھی صرف تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ گذرا ہے چھ سال کا عرصہ ابھی باقی ہے اس سال آپ کو ان اثرات کا گذشتہ سے زیادہ احساس ہوگا اس حوالہ سے اپنا روحانی تدارک ضرور کریں۔ وگرنہ نقصان ناقابل تلافی ہوگا۔ ۲۰۱۷ کا آغاز کچھ بہتر نہیں ہے ۔ ۹ جنوری کو طالع میں شمس کا حضیض وراثتی اور شخصی وقار کے حوالہ سے نقصان وہ ثابت ہوگا۔ ۳۰ جنوری کو بیت الاقرباء میں زہرہ کا شرف بہن بھائیوں اور قریبی عزیزوں سے تعلقات بہتر بنا دے گا۔ آپ سماجی تقریبات میں بھر پور شرکت کررہے ہیں ۔ بچوں کے حوالہ سے خوشخبری مل سکتی ہے ۔آپ کی منگنی نسبت طے پاجانے کے قوی امکانات ہونگے ۔ ۱۰ مارچ تا ۲۱ اپریل پانچویں مریخ کی موجودگی آپ کے بچوں میں اگریشن بڑھا دے گی ۔ حاملہ خواتین کو اس دوران خاص احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ ۶ تا ۱۴ اپریل عین اسی جگہ عطارد کی منفی پوزیشن آپ کے اور بچوں کے مابین فاصلے بڑھا سکتی ہے ،بچے نافرمانی پر اترتے ہوئے ہیں۔ ۷ اپریل کو چوتھے شمس کا شرف خانگی ماحول کو بہتر بنا دے گا۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت کے حوالہ سے یہ بہترین وقت ہے ۔ شراکتی مالی اور وراثتی معاملات آپ کے حق میں ہونگے وراثتی حوالہ سے کوئی پراپرٹی مل سکتی ہے ۔ ۲۱ مئی کو عطارد عین حضیض کے درجات پر ہوگا آپ کی منگنی غلط فہمیوں کی نذر ہوکے ٹوٹ سکتی ہے ۔ بڑے بچوں سے بحث و تکرار سے گریز کریں۔ ۲۱ مئی تا ۲۱ جون چھٹے شمس کی حالت طرح میں موجودگی آپ کی جاب اور صحت دونوں کو متاثر کر سکتی ہے ۔ ۴ جون کو مریخ بیت الزوج میں آجائے گا۔ اور ۱۷ جولائی کو عین ہبوط کے درجات سے گزرے گا آپ کے ازدواجی تعلقات انتہائی حد تک خراب ہو سکتے ہیں آپ کے خاندان کے افراد اس حوالہ سے منفی رول پلے کررہے ہیں۔ محتاط رہیں اسی طرح آپ کے شراکتی معاملات بھی آپ کے مسائل میں اضافہ کا باعث ہونگے آگر آپ نے سمجھ داری سے کام نہ لیا تو دونوں معاملات میں آپ کی علیحدگی ہوسکتی ہے ۔ ۶ جون تا ۵ جولائی زہرہ کی پانچویں موجودگی بچوں کے حوالہ سے جاری مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ایکبار پھر آپ کی نسبت طے پاجانے کے قوی امکانات ہونگے ۔ کیرئیر روزگار کے حوالہ سے بھی بہتری متوقع ہے ۷ تا ۲۱ جون چھٹے عطارد کی موجودگی سے آپ کے لیے بہتر جاب کا حصول ممکن ہوگا۔ اکثر جدی افراد اس حوالہ سے بیرون ملک نظریں جمائے بیٹھے ہیں ۔ ۱۱ جولائی ساتویں شمس کا اوج آپ کے نکاح شادی کی راہ ہموار ہور ہی ہے ۔ گذشتہ مسائل کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا آپ کو نئی شراکت داریوں کی آفر مل سکتی ہے ۔ ۲۲ جولائی تا ۲۳ اگست شمس کی اپنے ہی گھر موجودگی شراکتی مالی اور وراثتی معاملات کا پیش خیمہ ہے ۔ اسی دوران ۲۰ جولائی تا ۵ ستمبر مریخ بھی عین اسی جگہ قیام پذیر رہے گا۔ یہ مریخ کا اوجی گھر ہے وراثتی حوالہ سے پراپرٹی کا حصول ممکن ہوگا ۔ یہ وقت آپ کی خواہشات کی تکمیل کا وقت ہے دوستوں کا بھر پور تعاون میسر رہے گا۔ ۲۴جولائی کو چھٹے زہرہ کااوج آپ کے لیے نئی جاب کا حصول ممکن ہوگا۔ امیگریشن اپلائی کرنے کے لیے یہ بہترین وقت ہے ۔۲۶ اگست تا ۲۰ ستمبر زہرہ آٹھویں قیام کرے گا۔ شراکتی مالی اور کاروباری حوالہ سے بہتری متوقع ہے ۔ بچوں کے حوالہ سے آسودگی متوقع ہے ۔ ۵ ستمبر تا ۲۲ اکتوبر ناویں مریخ خاندان کے افراد کے تعاون سے بیرون ملک سفر یا امیگریشن کے حصول کو ممکن بنا دے گا۔ سسرالی عزیزوں سے تعلقات بہتر ہور ہے ہیں۔ ۲۱ ستمبر کو ناویں عطارد کا شرف حصو ل ہے ۔۳۰ستمبر کا ۱۷ اکتوبر عطارد کی کیئر یئر کے گھر حالت طرح میں موجودگی کاروباری حوالہ سے غلط فیصلے کروا سکتی ہے ۔ جاب چھوڑنے یا تبدیل کرنے کی غلطی ہر گزنہ کریں ۔۱۱ اکتوبر کا ناویں زہرہ کا ہبوط سسرالی عزیزوں سے تعلقات کشیدہ کر سکتا ہے ۔ آپ کے بیرون ملک سفر کی راہیں مسدود ہورہی ہیں ۔ ۱۲ اکتوبر کو دسویں شمس کا ہبوط آپ کے کیرئیر روزگارکو بری طرح متاثر کرسکتا ہے ۔ آپ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہورہے ہیں۔ ۲۰ اکتوبر کو گیارہویں عطارد کا اوج ہونے سے دوستوں سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں حسب خواہش بہتر جاب کا حصول ممکن ہوگا۔ آپکے ایک بار پھربیرون ملک سفر کی راہ ہموار ہورہی ہے ۔ ۶ نومبر تا آخر سال بارہویں عطارد کی نشست آپ کی امیگریشن یا اپیلوں کے فیصلے آپ کے خلاف کروا سکتا ہے ۔ آپ کو واپسی کی راہ دیکھنا پڑ سکتی ہے ۔ ۷ نومبر تا یکم دسمبر گیارہوں زہرہ کی وبالی کیفیت آپ کے بچوں اور کیرئیر روزگار پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے ۔ اب معاملات آپ کی گرفت سے نکل رہے ہیں۔ ۲۲ نومبر تا ۲۱ دسمبر شمس بارہویں رہتے ہوئے بیرون ملک مقیم افراد کو قانونی گرفت میں جکڑ سکتا ہے آپ شدید ذہنی دباؤ کا شکارہیں۔ ۱۸ دسمبر کو زہرہ کے اسی جگہ آجانے سے رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی آپ کو از حد احتیاط اور مشاورت کی ضرورت ہوگی۔ امسال ہونے والے قمری گرہن آپ کے شراکتی ازدواجی اور مالی ، وراثتی معاملات کو جبکہ شمسی گرہن وراثتی شراکتی مالی کے ساتھ ساتھ سماجی تعلقات کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ احتیاط کریں اور ان ایام میں صدقہ اور نماز کسوف و خسوف ضرور ادا کریں۔ واسلام خیر اندیش:                                                                                                                                                         شیخ زوار رضا جاوا
صدقہ :                                                                                                                                                         ہفتہ ۸۰۰ گرام کالے ماش کسی مستحق کو دیں یا قبرستان میں ڈالیں ۔
ورد خاص :                                                                                                                                                    روزانہ ہر نماز کے بعد ۹ مرتبہ دعائے رد نحوست سیارگان وردکریں۔